مہنگائی کے مارے بجلی صارفین کے لیے ایک اور مشکل پیش آگئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین پر مزید ایک اور سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی پر اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی
بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے سرچارج عائد کرنے سے متعلق درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ نیپرا اتھارٹی 16 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔
حکومت نے جولائی سے 30 اکتوبر تک 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔
جولائی سے اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین کے لیے 3 روپے 23 پیسے کا سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرط، بجلی صارفین سے سالانہ 335 ارب سرچارج لینے کا فیصلہ
اس عرصے میں زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
حکومت نے نومبر 2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔



















