Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار  ہوگیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے جون 2023 تک 6 سے 7 ارب ڈالرز بیرونی فنانسنگ کی توثیق کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی طلب کرلی۔ سعودی عرب، یو اے ای اور ملٹی لیٹرل کریڈٹرز  کی یقین دہانی درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ بیرونی فنانسنگ کی توثیق کے بغیر پروگرام کی پائیداری کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے۔ وزیر خارجہ بھی آئی ایم ایف معاہدے پر امریکہ سے بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشگی اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدے میں تاخیر کی جارہی ہے۔