Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

ڈالرکی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 68 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 281.61 سے بڑھ کر 282.29 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.24 فیصد کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 84 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔