حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کیلئے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 56 اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 190 روپے 29 پیسے ہوگی۔



















