Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ نے عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ نے عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کے معاملے پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈالر اور روپے کا  ایکسچینج ریٹ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

پیٹرول کی بنیادی قیمت اس وقت 207 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہے۔ پیٹرولیم لیوی کی مد  میں حکومت صارفین سے 50 روپے وصول کر رہی ہے۔

پیٹرول پر ایم سی مارجن 6 روپے  اور ڈیلرز مارجن 7 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

ڈیزل کی بنیادی قیمت اس وقت 244 روپے ایک پیسہ فی لیٹر ہے۔ ڈیزل پر لیوی کی شرح 45 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار ہے۔

ڈیزل پر ایم سی مارجن 6 روپے  اور ڈیلرز مارجن 7 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔