Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان المبارک سے قبل عوام کیلئے بری خبر

رمضان المبارک سے قبل عوام کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مقدس مہینے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہیں منافع خوروں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دگنی کردیں۔

مقامی مارکیٹوں میں برانڈڈ تیل کی قیمت 680 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

بڑے  برانڈ کے تیل کی 640 سے 680 روپے فی لیٹر میں فروخت جاری  ہے۔

ریٹیلرز گروسسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں چکی اور فائن آٹے کی قیمت 165 روپے فی کلو کی بلند سطح  تک پہنچ گئی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چینی کی قیمت بھی 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ماش کی دال 450 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی  ہے جبکہ مسور کی دال 300 روپے  فی کلو سے زائد میں فروخت کی جارہی ہے۔