پرائز بانڈز کو نقد کرانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ نقد کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023 تک توسیع کر دی ہے۔
مذکورہ پرائز بانڈز کے سرمایہ کار ظاہری مالیت پر نقد کرانے کے ساتھ انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کراسکیں گے یا پھر ان بانڈز کی 25,000 روپے یا 40,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) میں منتقلی بھی کرائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے کیلئے 30 جون 2022 کی تاریخ مقرر کی تھی۔



















