ڈالرکی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 71 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 282.42 سے کم ہو کر 281.71 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/8aKAMnF8iw pic.twitter.com/eGV9akHv8K
— SBP (@StateBank_Pak) March 17, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.25 فیصد بہتری آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔



















