Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تمام بینک آئندہ چار روز تک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ  تمام بینک آئندہ چار روز تک بند رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  23  مارچ  کویوم پاکستان اور 24 مارچ کو زکوٰۃ کٹوتی  کے لیے بینک بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ 25 اور 26 مارچ کو ویک اینڈکی چھٹی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری بینک کے تمام معاملات آج ہی نمٹالیں۔