Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 1 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 73 ہزار 97 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 1 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 73 ہزار 97 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالرز سستا ہوکر 1939 فی اونس ہوگیا۔