Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگے پیٹرول سے پریشان عوام کیلئے رمضان میں بڑا تحفہ؟

حکومت کی جانب سے مہنگے پیٹرول سے پریشان عوام کو جلد بڑا تحفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آنے کے باعث یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا تخمینہ ہے کہ ڈیزل 15 سے 20 روپے اور پیٹرول 4 سے 5 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے امکان ہے قیمتوں میں ردوبدل نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کا انتہائی اہم بیان آگیا

اس سے قبل  ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ روس سے جلد سستا تیل پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ روس سے پہلا آزمائشی خام تیل کارگو اپریل میں لانے کی منصوبہ بندی ہے، خام تیل کا یہ کارگو اپریل کے وسط کے بعد تک متوقع ہے۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ روس سے تیل درآمد کیلئے ایس پی وی کمپنی کے قیام سمیت تمام امور پر کام جاری ہے، ایس پی وی کمپنی کے قیام کے لیے ایس ای سی پی سے رابطہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

 پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس سے تیل کی درآمد کے لیے  دونوں ملک مکمل رابطے میں ہیں، گزشتہ ہفتے روسی وفد نے کراچی میں پی ایس او حکام سے مذاکرات بھی کیے، کوشش ہے روس سے جلد سستا تیل پاکستان آئے گا۔