Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انتہائی پریشان کن خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل انڈسٹری نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی تنظیم او سی اے سی کی جانب سے حکومت کو ورکنگ پیپر بھیجوا دیا گیا ہے جس میں ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ورکنگ پیپر میں پیٹرول کی قمیت میں 14روپے 77 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قمیت میں 8 روپے 96 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قمیت 272 سے بڑھ کر 286 روپے 77 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قمیت میں 293سے بڑھ کر 293روپے 30پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 180روپے 29پیسے سے بڑھ کر 189روپے 25پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قمیت 68.174سے بڑھ کر 182.48روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

ورکنگ پیپر میں لکھا ہے کہ موجودہ ٹیکسز اور کرنسی میں گراؤٹ کے باعث ریٹ میں اضافہ بنتا ہے۔