گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت نے 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں سمیت 350 سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی جس کے بعد قیمتوں میں حیران کن کمی آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم اپلائنسز، ہائی ٹیک موبائل فونز، گوشت، مچھلی، فروٹ، سبزیوں، جوتوں، فرنیچر، آئسکریم، کتے بلیوں کی خوراک، میوزیکل انسٹرومنٹ سمیت دیگر اشیاء پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کر دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے ان اشیاء پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کے جاری کردہ 2 ایس آر آوز کی میعاد 31 مارچ 2023 کو ختم ہوگئی ہے جب کہ ٹیرف پالیسی بورڈ کے چیئرمین نے ان ایس آراوز کی میعاد میں توسیع سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے 350 سے زائد اشیاء سستی ہوجائیں گی۔ ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے بندرگاہوں پر پھنسی ہوئی 600 سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس میں بھی مدد ملے گی۔



















