Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹو میوٹیو ٹریڈرز اینڈ امپوٹرز ایسوسی ایشن کا ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

آٹو میوٹیو ٹریڈرز اینڈ امپوٹرز ایسوسی ایشن کے سنئیر نائب صدر عامر آرائیں کا کہنا ہے کہ درآمدی استعمال شدہ گاڑیوں پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے زیادہ اثرات نہیں ہونگے، گاڑیوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ  کمی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ پہلے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تھی۔ درآمدی گاڑیوں پر پہلے ہی ڈیوٹی بڑھے ہوئی ہے جس سے قیمت بڑھی تھی۔

آٹو میوٹیو ٹریڈرز اینڈ امپوٹرز ایسوسی ایشن کے سنئیر نائب صدر کا کہنا ہے کہ6 ماہ پہلے ہی 1500 سی سی گاڑیوں پر 17 سے 18 لاکھ ڈیوٹی ہوچکی تھی، ایک سال پہلے ہی 1500 سی سی کی گاڑی کی قیمت اتنی زیادہ ہوچکی تھی کہ درآمد ہی نہیں ہورہی تھی۔

 عامر آرائیں نے کہا کہ پہلے ڈالر180 روپے کا تھا اب ڈالر 285 روپے کا ہوچکا ہے ، ایک سال میں ڈالر 105 روپے مہنگا ہونے سے درآمدی قیمت کیسے کم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے اووسیز پاکستانی اپنے گھر کے لیے گاڑی بھیجے گا تو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ یہ کہنا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کم ہونے سے گاڑیاں بہت سستی ہوجائیں گی یہ درست نہیں۔

آٹو میوٹیو ٹریڈرز اینڈ امپوٹرز ایسوسی ایشن کے سنئیر نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایک سال میں بڑا فرق ڈالر کے ریٹ کا ہوچکا ہے، جاپانی ین جو ایک سال پہلے 1.50 روپے کا تھا اب 2.25 روپے کا ہوچکا ہے ۔ ایک سال پہلے جس گاڑی کی کاسٹ 45 لاکھ تھی وہ اب 65 لاکھ ہوچکی ہے۔