Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن خواجہ آصف محمود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی تیل کے پاکستان آنے سے پیٹرول کی قیمت میں کم از کم آدھا ڈالر یعنی سو روپے تک کمی آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرول سستا ہونا چاہیے تھا تاہم حکومت معاشی میدان میں بنے ہوئے گہرے کھڈے اس سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

خواجہ آصف محمود نے کہا کہ روسی تیل مئی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان میں پہنچے گا، یہ ٹرائل کے طور پر آ رہا ہے، ابھی ہمارے پاس دو آئل ریفائنریز روسی تیل کو ریفائن کر سکتی ہیں باقی پر کام کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمارے معاہدے کے مطابق 15 سے 18 ڈالر مارکیٹ کی قیمت سے سستا تیل مل رہا ہے، حکومت ایک یا آدھا ڈالر بھی کم کر دے تو عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔