Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے عوام کو انتہائی بُری خبر سنادی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو انتہائی بُری خبر سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مارچ میں مجموعی قرض57 ہزار 122 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، فروری میں پاکستان کا مجموعی قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا۔

فروری کے مقابلے میں مارچ میں قرض میں 2 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دسمبر 2022 میں پاکستان کا مجموعی قرض 51 ہزار 58 ارب 20 کروڑ روپے تھا، جبکہ جون 2022 میں یہ قرض 47 ہزار 832 ارب 40 کروڑ روپے تھا۔

گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا مجموعی قرض 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا، مارچ 2022 کے مقابلےمیں مارچ 2023 میں پاکستان کےقرض میں 32.8 فیصداضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2022 سے مارچ 2023 کے عرصے میں قرض میں 14 ہزار 109 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔