Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بری خبر سنادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بری خبر سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سستا پیٹرول اسکیم پر شاید ہم آئی ایم ایف کو اپنا مؤقف ٹھیک طرح بتا نہیں سکے، سستا پیٹرول اسکیم پرعملدرآمد آئی ایم ایف کے تحفظات دورہونے تک مؤخرکر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی روس سے تیل کا ایک کارگو منگوا رہے ہیں۔ روس سے تیل کی درآمد بڑھنے سے قیمتوں میں واضح کمی ہوگی تاہم معاہدے کی کمرشل تفصیلات ابھی نہیں بتا سکتے۔

 مصدق ملک نے کہا کہ ایک پالیسی موجودہ ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے کی ہے، ریفائنریز میں 14 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کا معاملہ چند ماہ میں طے پا جائے گا۔ دوسری پالیسی نئی ریفائنریز لگانے سے متعلق ہے جو منظور ہو چکی۔

وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ پرانی ریفائنریز کی اپ گریڈیشن سے متلعق وزارت خزانہ کے تحفظات دور کریں گے، ریفائنڑیز اپ گریڈیشن سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا۔