Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق انتہائی بری خبر

پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ غریب صارفین کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ایک اچھی اسکیم تھی، غریب کو سہولت دینا اور امیر سے پیسے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر وقتی طور پر عملدرآمد روکا گیا ہے اور اس پر آئی ایم ایف کو مطمئن کریں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، موجودہ حکومت کے دور میں کوئی گیس کنکشن نہیں دیا گیا، ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

 وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا کہ روس سے تیل درآمد کیا جا رہا ہے اور ہم بین الحکومتی معاہدے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت صرف باتیں کرتی رہی، عملی طور پر کچھ نہیں تھا، ہم نے چار ماہ میں معاہدہ کر لیا ہے، اس سے تیل کی قیمت کم ہو گی، عوام کو سہولت دی جائے گی، جلد ہی نئی ریفائنری پالیسی کا اعلان ہو گا۔

 مصدق ملک نے کہا کہ 10 سے 14 ارب ڈالر کی لاگت سے نئی ریفائنری قائم کی جائے گی، ہم نے موسم سرما میں 20 سے 30 ہزار ٹن اضافی ایل پی جی منگوائی تاکہ اس کی ملک میں کمی نہ ہو، جامع انرجی سکیورٹی پر کام ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں جلد ایک منصوبہ شروع کیا جائے گا۔