اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 1 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہے۔



















