Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹرکاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں کاروں (مکمل تیارشدہ یونٹس) کی درآمدات پر 57 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 78 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کاروں کی درآمدات پر 263 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اپریل میں درآمدی کاروں کی درآمد کا حجم 7ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 61 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اپریل میں کاروں کی درآمدات پر 19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں کاروں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 142 فیصد کی نمو ہوئی ہے، مارچ میں درآمدی کاروں کی درآمد کا حجم 3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں بڑھ کر 7 ملین ڈالر ہوگیا۔