پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر نئے بجٹ میں بھی پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی تجویز سامنے آگئی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس سے 870 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دوسری جانب تنخواہوں میں 20 فیصد تک پینشن بل میں 25 سے 30فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
نئے بجٹ میں پینشن کیلئے 780 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ مالی سال پینشن کی ادائیگی کیلئے 609 ارب رکھے گئے تھے۔



















