Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرائزبانڈ رکھنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

پرائزبانڈ رکھنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منسوخ شدہ پرائز بانڈز کو کیش کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

 وفاقی حکومت نے عوامی سہولت کیلئے پرائز بانڈ نقد کرانے کا ایک اور موقع دیدیا ہے، 7500 اور 15000 کا پرائز بانڈ نقد کرانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کی گئی، 25 ہزار اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ کا تبادلہ کرنے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔

 مقررہ مدت میں پرائز بانڈ تبدیل نہ کرانے والوں کیلئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، پرائز بانڈز مالکان 25 ہزار اور40 ہزار کے پریمیم بانڈز منتقل کراسکتے ہیں، پرائز بانڈ کو سپیشل سیونگزسرٹیفکیٹس  اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بدلا جاسکتا ہے۔

پرائز بانڈز کا تبادلہ ایس بی بی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر سے کیا جاسکے گا، کمرشل بینکوں کی برانچز سے بھی پرائز بانڈز کا تبادلہ کیا جاسکے گا۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمرشل بینکوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔