حکومت نے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز غیر ممالک میں استعمال پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ممالک میں ڈیبٹ کریڈٹ کارڈز نان فائلرز پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، فائلرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
عاصم احمد نے کہا کہ بینکوں سے کیش رقوم نکلوانے پر نان فائلرز پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے، غیر ملکی گھریلو ملازمین پر سالانہ 2 لاکھ روپے ایڈوانس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔



















