حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ 45 ہزار ایک سو بیالس میٹرک ٹن خام تیل لیکر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو OP2 پر برتھ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی کہ روس کا پہلا رعایتی خام تیل کا کارگو کراچی پہنچ گیا ہے اور کل سے تیل کی ترسیل شروع ہو جائیگی۔
وزیراعظم نے لکھا کہ آج ایک تبدیلی کا دن ہے۔ ہم خوشحالی، اقتصادی ترقی اور توانائی کی حفاظت اور سستی کی طرف ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔
شہباز شریف نے لکھا کہ یہ پاکستان کے لیے روسی تیل کا پہلا کارگو ہے اور پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے اور روسی تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا۔
اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی خام تیل کا پاکستان آنا ملک کے لیے بہت فائدہ مند ہو گا، آئندہ چند روز میں دوسرا جہاز بھی پاکستان آئے گا، جس سے عوام کو قیمتیں میں کمی کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔



















