موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے انتہائی بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی سوزوکی کمپنی انتظامیہ نے خام مال کی عدم دستیابی اور کمی کے پیش نظر اپنا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا پلانٹ 22 جون سے 8 جولائی تک عارضی طور پر بند رہے گا۔
اس کے علاوہ پاک سوزوکی کمپنی نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔



















