Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سول پنشن رولز میں ترمیم کے ساتھ بروقت پنشن کاغذات مکمل کرنے کی ٹائم لائن بھی مقرر کردی ہے۔

 محکمہ خزانہ نے رولز میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کے بروقت پینشن کاغذات مکمل کرنے کے لیے اکاؤنٹ آفیسرز کو ٹائم لائن بھی وضع کر دی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے اجرا سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کو فوری ریلیف ملے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جب کوئی ملازم ریٹائر ہوگا تو اس کی آخری بنیادی تنخواہ کا 65 فیصد اسے پنشن فنڈ کی مد میں ملنا شروع ہو جائے گا۔

 اکاؤنٹ آفیسر6 ماہ کے اندر اس ملازم کے پنشن کاغذات مکمل کرنے اور باقاعدہ پنشن جاری کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

اس سے قبل 3 جون کو پنجاب کی نگران کابینہ نے پنجاب سول سروس پینشن رولز میں ترمیم کی منظوری دی تھی۔

ترمیم کے تحت ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد 65 فیصد پینشن کی فوری ادائیگی یقینی ہوگی، جب تک پینشن کے مکمل کاغذات تیار نہیں ہوتے تب تک 65 فیصد پینشن ملتی رہے گی۔