موٹر سائیکل خریدنے کے شوقین افراد کے لئے انتہائی بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قیمتیں بہت زیادہ ہونے سے موٹرسایئکلز کی سیلز میں کمی ہوگئی جس کی وجہ سے ڈیلرز پریشان ہوگئے ہیں۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے دکانوں کے کرائے، ملازمین کی تنخواہیں، ٹیکسز، بجلی کے بلز دینا انتہائی مشکل ہے، رواں ماہ سیلز میں 50 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ یاماہا، سوزوکی بائیکس کی کم سے کم قیمت والی بائیک بھی ساڑھے 3 لاکھ کی ہے، ہنڈا بائیک کی کم سے کم قیمت 1 لاکھ 65 ہزار روپے مقرر ہے۔



















