Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگے پیٹرول سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

مہنگے پیٹرول سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں جس سے پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے، برینٹ کی قیمت کم ہو کر 74.65 ڈالر ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی (West Texas Intermediate )کی قیمت انہتر اعشاریہ سات نو ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے درآمدی بل میں کمی ہوگی، ڈالر کے بعد خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔