نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام کو بُری خبر سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
چئیر مین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں ماہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواستوں پرالگ الگ سماعت ہوئی۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے 2 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی جس پر نیپرا نے ڈسکوز صارفین کے لئے 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔
بجلی ایک روپے نوے پیسے مہنگی ہونے سے صارفین پر23 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
اس سے قبل جون تک صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے چارج کیے جا رہے تھے۔



















