Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانیوں کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آگئی

پاکستانیوں کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کو واجب الادا 10 کروڑ ڈالر کے قرض کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

 رقم تعلیم ، صحت ، ماحولیات ، مائیکرو کریڈٹ سمیت دیگرمنصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قرضوں کے تبادلے کے معاہدے سے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ قرضوں کی ٹائم لائن میں دسمبر 2024 تک توسیع کر دی گئی۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے معاہدے پراٹلی کی حکومت کاشکریہ اداکیا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے کی ضرورت پربھی زوردیا۔