Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 4 سو روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 670 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 4 سو روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 670 روپے ہوگئی ہے۔