آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ترجمان کے مطابق ایل پی جی کی زائد قیمتوں پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ ڈسٹربیوٹرز کو سلنڈرز کی فراہمی اور ایل پی جی کی قیمتوں کی تفصیلات واضح طور پر ترسیل کے وقت درج کی جائیں اور تمام آوٹ لیٹس پر بھی قیمتوں کا اندراج یقینی بنایا جائے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے جبکہ اوگرا کی فیلڈ ٹیموں نے ملک کے مختلف حصوں میں معائنہ کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اوگرا ترجمان کا کہنا تھا کہ اوگرا ایل پی جی کی مقرر کردہ نرخوں پرفروخت یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔



















