ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی 12 شوگرملوں میں ذخیرہ شدہ دو لاکھ 34 ہزارٹن چینی نے مارکیٹ میں بحران پیدا کردیا ہے جس کے باعث پانچ روز کے دوران چینی کی تھوک قیمت میں فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
سٹے بازوں نے ساڑھے29 ارب روپے کی چینی خرید کر کئی ہفتے ملوں میں اسٹاک کیے رکھی، کین کمشنر نے جھنگ، سرگودھا، چنیوٹ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنرز کو چھاپے مارنے کا حکم دیدیا ہے۔
دوسری جانب شہر قائد کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اورایک ہفتے کے دوران چینی کی 50 کلو بوری 250 روپے مہنگی ہوئی ہے، ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔



















