وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گلوبل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فچ نے طویل مدتی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ آئی ڈی آر سے ٹرپل سی کردی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سے یہ ایک اور مثبت خبر ہے، جس پر وزیر اعظم شہباز شریف، قوم، اتحادیوں اور معاشی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔



















