Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، روپے نے امریکی کرنسی کو پچھاڑ ڈالا

ڈالرکی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے  دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 23 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279.80 سے کم ہو کر 278.57 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.44 فیصد بہتری آئی ہے۔