Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس؛ پاکستان کیلئے 1.19 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان

پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے معاملے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان کیلئے 1.19 ارب ڈالر کی ایس بی اے کے تحت منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9 ماہ کے لیے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس بی اے کا دوسرا جائزہ رواں سال ستمبر اور تیسرا جائزہ دسمبر میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیرونی فنانسنگ سمیت اہم ترجیحی نکات پر آئی ایم ایف کو مطمئن کیا، آئی ایم ایف بورڈ منظوری کے بعد رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے 12 جولائی (آج) اجلاس ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔