Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے فنڈز ملنے پر زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 74 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 7 ارب 46 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 5 ارب 28 کروڑ ڈالر ہے جبکہ نومبر 2022 کے بعد پہلی بار اسٹیٹ بینک کے ذخائرنے 7 ارب کی حد عبور کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے پر ذخائر 13 ارب 74 کروڑ ڈالر ہوجائیں گے، عالمی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹر کچر بینک سے بھی فنڈنگ کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق جنیوا ڈونر کانفرنس کے تحت معاونت اور بین الاقوامی کمرشل فنانسنگ کا بھی امکان ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار جولائی کے آخر تک ذخائر 15 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پُرامید ہیں۔