پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ اسٹیٹ بینک کو موصول ہونے، پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری اور آئی ایم ایف کی پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسگ گیپ ختم کرنے کی دستاویزی حکمت عملی منظور کیے جانے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی جاری رہنے والی پیش قدمی رک گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ سے قرضوں کی مطلوبہ قسط کے اجراء کی منظوری کے بعد دیگر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کے لیے وہ قرضے جاری ہوسکیں گے جنہیں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے مشروط کیا گیا تھا۔
ماہرین نے بتایا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آئی ایم ایف سے اربوں ڈالرز موصول ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے مزید تگڑا ہونے کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر روپیہ کی قدر بحالی ہوتی رہتی ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے کو ملے گی۔



















