Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 326 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 326 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 1959 ڈالر فی اونس ہے۔