ڈالرکی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ا روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 276.46 سے بڑھ کر 277.59 روپے پر بند ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.41 فیصد کمی آئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے سے بڑھ کر 284 روپے میں فروخت ہوا۔



















