شہریوں کے لئے بری خبر آگئی ہے، بجلی کے پیک آورز کے دورانیہ میں 2گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے بجلی کے پیک آورز 6 بجے شام سے 10 بجے سے 2 گھنٹے بڑھا دیے ہیں۔
شام 6 کی بجائے 5 بجے سے پیک آور شروع ہوں گے اور رات 10 بجے کی بجائے رات 11 بجے تک پیک آور کا اطلاق ہو گا۔
اس کے علاوہ بجلی کا فی یونٹ تھری فیز میٹر نصب کرانے والوں سے 34 کی بجائے اب 50 روپے فی یونٹ پیک ٹائم میں وصول ہوا کرے گا۔
ٹائم آف یوز میٹر کے صارفین 49 روپے 35پیسے فی یونٹ پیک آور 5 سے 11بجے تک کے بل کی ادائیگی کیا کرین گے اور پیک آور کے بعد رات 11 بجے سے اگلی شام 5 بجے تک آؤٹ آف پیک آورز 33 روپے 3 پیسے فی یونٹ ادا کیا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ
کمرشل صارفین جن کے تھری فیز میٹر ہیں اور گھریلو صارفین جنہوں نے تھری فیز میٹر اے سی وغیرہ کیلئے لگوا رکھے ہیں اُنہیں یکم جولائی 2023 سے نئے مقرر کردہ پیک آورز کے ریٹ پر ادائیگی کرنا ہو گی۔
واضح رہے کہ بجلی کا یونٹ رواں ماہ پہلے ہی 5 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت ملک بھر کی بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے بجلی کے صارفین سے 3ہزار 281ارب روپے (3اعشاریہ 281ٹریلین) حاصل کر پائے گی۔



















