Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی ہے، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2 روہے 33 مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس کے لئے سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت اضافے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 1روپے 89 پیسے بڑھے گی۔

کے الیکٹرک اور سی پی پی کی ایف سی اے کی مد میں الگ الگ درخواستیں نیپرا میں دائر کردی گئی ہیں جبکہ درخواستیں ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں میں جمع کرائی گئی ہیں۔

نیپرا کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گا اور منظوری کی صورت میں بجلی صارفین ایک ماہ کیلئے اضافی قیمتیں ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ بجلی کا یونٹ رواں ماہ پہلے ہی 5 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

 گزشتہ روز بجلی کے پیک آورز کے دورانیہ میں 2گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے بجلی کے پیک آورز 6 بجے شام سے 10 بجے سے 2 گھنٹے بڑھا دیے۔ شام 6 کی بجائے 5 بجے سے پیک آور شروع ہوں گے اور رات 10 بجے کی بجائے رات 11 بجے تک پیک آور کا اطلاق ہو گا۔

اس کے علاوہ بجلی کا فی یونٹ تھری فیز میٹر نصب کرانے والوں سے 34 کی بجائے اب 50 روپے فی یونٹ پیک ٹائم میں وصول ہوا کرے گا۔

ٹائم آف یوز میٹر کے صارفین 49 روپے  35پیسے فی یونٹ پیک آور 5 سے 11بجے تک کے بل کی ادائیگی کیا کرین گے اور پیک آور کے بعد رات 11 بجے سے اگلی شام 5 بجے تک آؤٹ آف پیک آورز 33 روپے 3 پیسے فی یونٹ ادا کیا کریں گے۔