Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ڈالرکی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے  دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 78 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

 

 

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279.26 سے بڑھ کر283.04 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 1.34 فیصد  کمی آئی ہے۔