وزارت پیٹرولیم نے روسی خام تیل سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ عالمی مارکیٹ سے صرف 10 روپے فی لیٹر سستا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل منگوایا گیا، روسی خام تیل کا حجم 7 لاکھ 15 ہزار بیرل ہے۔
روسی تیل کے دونوں کارگو تقریبا 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر میں پڑے، اتنا ہی خام تیل عالمی منڈی سے منگواتے تو5 کروڑ 72 لاکھ ڈالر میں پڑتا۔
رپورٹ کے مطابق روسی خام تیل کے دونوں کارگوز عالمی مارکیٹ سے 42 لاکھ 9 ہزار ڈالر سستے پڑے، روسی خام تیل پی آر ایل ریفائنری میں ریفائن ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ ریفائن کے دوران 50 فیصد فرنس آئل،50فیصد پیٹرول ڈیزل نکلا، پیٹرول ڈیزل کی شرح کم نکلنے سے بھی قیمت پر فرق پڑے گا۔



















