Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ کیوں؟ حقائق سامنے آگئے

بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ کیوں رہا ہے، اس حوالے سے نیپرا کے رواں مالی سال کے اوسط پیداواری ٹیرف میں حقائق سامنے آگئے ہیں۔

نیشنل ٹیرف کی دستاویز کے مطابق بجلی کی اصل قمیت 6روپے 73پیسے ہے، بجلی پر فی یونٹ 16روپے 22پیسے کیپسی چارجز شامل ہیں، جس کے باعث بجلی مہنگی ہوتی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ بجلی کی پیداواری قمیت میں اضافہ بھی کیپسٹی چارجز ہیں، کیپسٹی چارجز سے بجلی کی قیمت 6 روپے سے 22روپے 95 پیسے فی یونٹ ہو گئی۔

نیشنل ٹیرف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں 124 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہونے کا امکان ہے اور بجلی کی خالص پیداواری لاگت 801 ارب 25 کروڑ آنے کا امکان ہے جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت میں 2ہزار 25 ارب روپے کیپسٹی چارجز شامل ہونگے۔

دستاویز کے مطابق درآمدی کوئلے سے بجلی کی اصل پیداوری لاگت 16 روپے 71 فی یونٹ ہے، 23 روپے کیپسٹی چارجز کے شامل کرکے درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوری لاگت 40 روپے34 پیسے فی یونٹ مقرر کی ہے۔

نیشنل ٹیرف کی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ کیپسٹی چارجز کے ساتھ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 48 روپے 56 پیسے فی یونٹ ہے جبکہ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری قیمت 51 روپے 42 پیسے فی یونٹ مقرر کی ہے۔