بدترین مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام کیلئے ایک اور برُی خبر آگئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیلر مارجن میں 81.16 فیصد تک مزید اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلر مارجن میں اضافے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن نے فی لیٹر ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 5.67 روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے تاہم منظوری پر ڈیزل پر فی لیٹر مارجن 7 روپے سے بڑھ کر 12.67 روپے ہوجائے گا۔
دوسری جانب فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں 5.65 روپے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کی منظوری کی بعد پیٹرول پر فی لیٹر مارجن 7روپے سے بڑھ کر 12.65 روپے ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے مطالبات نہیں مانےگئے تو کاروبار بند کردینگے، چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ڈیلر مارجن میں اضافہ ہونے پر قیمت کا حصہ بنے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل حکومت ڈیلر مارجن میں 69.49 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے، حکومت نے گزشتہ سال ڈیلر مارجن میں فی لیٹر2.87 روپے تک اضافہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پیٹرول کے فی لیٹر میں ڈیلر مارجن کا حصہ2.77 فیصد بنتا ہے اور ڈیزل کے فی لیٹر میں ڈیلر مارجن کا حصہ 2.76 فیصد بنتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن مہنگائی، لاگت بڑھنے سے مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے جبکہ بجلی کی قیمت، تنخواہیں بڑھنے سے بھی مارجن میں اضافہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















