پاکستانیوں کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب 22 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
14 جولائی تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب چھ کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 72 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر سعودی عرب، آئی ایم ایف اور متحدہ عرب امارات سے موصول ہونے والی رقوم کے سبب بڑھے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















