بینک اکاؤنٹ صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام بینک 28 اور 29 جولائی کو بند رہیں گے۔
28 اور 29 جولائی کو 9 اور 10 محرم الحرام کے باعث عام تعطیل ہوگی جس کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے بند ہوں گے۔
دوسری جانب محرم کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی حکومت کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 9 محرم الحرام کو صبح 9 سے رات 8 بجے موبائل سروس بند کی جائے جبکہ یوم عاشورہ کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک شہر میں موبائل سروس بند کی جائے۔
موبائل کے علاوہ انٹرنیٹ سروس، پی ٹی سی ایل وائرلس اور دیگر ٹیلی فون وائرلس سروسز بھی بند کی جائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















