Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

“رئیل اسٹیٹ پر لگائے گئے ٹیکسز ختم نا کیے تو ملک بھر کی شاہرائیں بند کر دینگے”

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ مجوزہ بجٹ کے برعکس رئیل اسٹیٹ پر بے جا ٹیکسز لگائے گئے ہیں اگر یہ ٹیکس ختم نا کیے گئے تو ملک بھر کی شاہرائیں بند کر دیں گے۔

سردار طاہر محمود نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر لگنے والے ٹیکسز کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیکسز ختم نا کیے گئے تو ملک بھر کی شاہرائیں بند کر دیں گے، اب ہمارے لیے وزیراعظم یا وزیر خزانہ وقت نہیں دیتے کیونکہ اب ہمیں اسٹیک ہولڈر نہیں سمجھا جاتا جب ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر مشکل صورتحال تھی تب ہم اسٹیک ہولڈر تھے اور اب ہم سے مشاورت ہی نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ٹیکسز قابل قبول نہیں ہیں، یہ حالات ناگفتہ بہ ہیں اتنے زیادہ ٹیکسز کے بعد ٹرانزیکشنز ممکن نہیں جس کے بعد ریونیو بھی اکھٹا نہیں ہو سکتا۔ اس سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ سرٹیفکیٹ دینے والوں کی آمدن کا ذریعہ بن جائے گا ہم ویلیوایشن ٹیبل کو اب نہیں مانتے کیونکہ ہماری شرط تھی ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب آئی سی سی آئی کے احسن بختاوری نے کہا کہ ٹیکسز کی بھرمار رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو تباہ کر دیں گےہم وزیراعظم سے ملاقات میں یہ مسئلہ اٹھائیں گےاتنے ٹیکسز کیساتھ کاروبار کرنا ممکن ہی نہیں ہے حکومت اس معاملے کا نوٹس لے، ٹیکس ختم کرے تاکہ یہ کاروبار چل سکے۔

اس موقع پر سابق صدر سردار یاسر الیاس نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے آواز اٹھانے کا کیونکہ خاموش رہنا بھی گناہ ہے روپیہ ڈی ویلیو ہے، امپورٹ بند ہے ایسے میں کاروبار کیسے ہوگا بنیادی ضروریات امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ہمیں میسر نہیں ہیں۔

 حکومتی فلاپ پالیسیوں کے باعث مہنگائی پچاس فیصد ہو گئی ہے دبئی آج رئیل اسٹیٹ کو پرموٹ کر رہا ہے، پاکستانیوں کو ستر فیصد پیسہ رئیل اسٹیٹ میں لگا ہوا ہے، روزگار، ریونیو دینے والے سیکٹر کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے ہم ٹیکس دینے والے ہیں ہمیں ہمارا حق چاہیے۔

فنانس اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین قیصر احمد شیخ نے مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حکومتی ٹیکسز ظلم ہیں میں آپ کو یقین دہانی کرواتا ہوں کے آپ کے جائز مطالبات پورے ہوں گے۔ یکم اگست کو اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ ہے اس میں وزیر خزانہ، متعلقہ اداروں کے سربراہان اور آپ سمیت اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے وہاں آپ کے مسائل کا حل نکالا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں