وزارت خزانہ نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ہوگی۔
عالمی منڈی میں بھی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، عالمی منڈی میں گھی کی قیمت کم ہورہی ہے۔ سیاسی استحکام اور ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونے سے قیمتیں قابو میں رہیں گی۔
جولائی میں ملک میں مہنگائی کی شرح 25 سے 27 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ ایمیگریشن بیورو کے مطابق جنوری سے جون تک 3 لاکھ 93 ہزار 455 افراد کو بیرون ملک ملازمت ملی۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 2023 ملکی معیشت کے لیے مشکل سال تھا، 2024 میں معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ آئی ایم ایف سے حالیہ معاہدے سے معاشی بحالی ممکن ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے فنڈز دستیاب ہوسکیں گے۔ 2023 میں تریسلات زر میں 13.6 فیصد کمی ہوئی، برآمدات میں 14.1 فیصد اور درآمدات میں 27.3 فیصد کمی ہوئی، 2023 میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 85.4 فیصد کمی ہوئی۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 24.8 فیصد کمی ہوئی، اس کے علاوہ زرمبدالہ کے ذخائر 14 ارب 13 کروڑ ڈالرز رہے، 12 جولائی کو ڈالر کا ریٹ 277.48 روپے تھا۔ گزشتہ برس ایف بی آر محاصل میں 16.6 فیصد اضافہ ہوا۔ نان ٹیکس آمدن میں 31.3 فیصد اضافہ ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















